قائم مقام ڈپٹی کمشنر وہاڑی بابر سلیمان نے دریائے ستلج کی ملحقہ آبادیوں کا وزٹ کیا

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) قائم مقام ڈپٹی کمشنر وہاڑی بابر سلیمان نے دریائے ستلج کی ملحقہ آبادیوں کا وزٹ کیا فلڈڈرین (سیلابی نالہ) کے ذریعے پانی سے متاثر ہونے والے علاقوں کاجائزہ لیا قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے موضع سلدیرابستی اتحاد، بستی میاں والی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے کشتی میں بیٹھ کر متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی دریافت کئے. دریائے ستلج میں مقامی شخص کی طرف سے شگاف ڈال کر فلڈ ڈرینج میں پانی خارج کرنے پر متاثر ہونے والے علاقوں کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے کہا ہے کہ پانی جمع ہونے سے چند آبادیوں کو زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے ان آبادیوں میں چار مقامات پر کشتیوں کے ذریعے مقامی لوگوں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کی گئی ہےتمام علاقوں میں ریلیف کیمپس لگا دیئے گئے ہیں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگا دیئے گئے ہیں شگاف کو جلد بند کر نے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دریائے ستلج پر پانی کی سطح کم ہو رہی ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے بروقت ریسپانس کیلئے تیار ہیں متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف موقع پر موجود ہیں اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال،محکمہ ریسکیو، محکمہ انہار اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow