
وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل کی جانب سے کمپلینٹ سیل دفتر پولیس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے. کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے. ڈی پی او وہاڑی نے مزید کہا کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی