قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی /ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں متوقع سیلابی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اربن فلڈ اور سیلاب سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر متوقع سیلاب اور اربن فلڈ سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں تمام محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبر آزما ہونے کیلئے الرٹ رہیں تمام محکمے باہم ربط میں رہتے ہوئے موثر کوارڈینیشن قائم کریں محکمہ انہار پانی کی سطح کی نگرانی اور حفاظتی بند کی مضبوطی یقینی بنائے تمام مشینری و آلات فنگشنل ہونے چاہئیں محکمہ ریسکیو سیلابی صورتحال میں لوگوں،مویشیوں اور سامان کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کیلئے انتظامات مکمل رکھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دریائے ستلج میں مقامی شخص کی طرف سے شگاف ڈالنے سے فلڈ ڈرین میں پانی آیا۔ جس سے تحصیل چشتیاں کی چند بستیوں اجیرہ،نصیر،سرداردیگر ملحقہ آبادیوں کے اطراف میں پانی جمع ہوا ہے پانی جمع ہونے سے چند آبادیوں کو زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے ان آبادیوں میں چار مقامات پر کشتیوں کے ذریعے مقامی لوگوں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کی گئی ہے تمام علاقوں میں ریلیف کیمپس لگا دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے مزید کہا کہ شگاف کو فوری طور پر بند کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں دریا سے پانی کے اخراج کو جلد روک دیا جائے گا سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ایجو کیشن کا سٹاف سکولز میں موجود ہونا چاہیے عوام کو سیلاب کے خطرات اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہ رکھیں اربن فلڈ کیلئے بلدیاتی ادارے درکار مشینری کیلئے لکھ کر بھیجیں خستہ حال بلڈنگز کو وارننگ نوٹسز جاری کئے جائیں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کوئی بھی آفیسر بغیر اجازت کے چھٹی نہیں کرے گااور نہ ہی اسٹیشن چھوڑیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ جو بھی دریا میں غلط طور پر شگاف ڈالے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پولیس انتظامیہ کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے کسی بھی ایمرجنسی یا ناگہانی صورتحال میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ایکسین محکمہ انہار نے کہا کہ دریائے ستلج میں اس وقت 12ہزار500کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہیدریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل نیچے آرہی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122انجینئر دانش خلیل،ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن علی، سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، سی او بلدیہ وہاڑی راؤ نعیم خالد، سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز جوئیہ، سی ڈی او محمد ریحان،محکمہ انہار اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow