. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان کی زیر صدارت شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر عملدرآمد، سپلائی چین کی مکمل نگرانی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں چینی کے حوالے سے بین الاضلاعی تعاون و تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی 173 روپے فی کلو گرام فروخت یقینی بنائی جائے ڈیلرز حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر عمل کریں ناجائز ذخیرہ اندوزی ہر گز نہ کریں اگر کوئی ڈیلر مقررہ قیمت سے زیادہ وصول کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اجلاس میں شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اپنی تجاویز پیش کیں ڈیلرز نے چینی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کیلئے یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں چینی کی ضلع کے لئے مطلوبہ ڈیمانڈ کا بھی تعین کیا گیااس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، ڈی او انڈسٹری عابدہ حنیف، شوگر ڈیلرز ساجد مسعود، محمود اقبال سیال، ملک عمران صادق، بلال اسلم مدنی، لیاقت علی، محبوب احمد، اور دیگر موجود تھے.
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی