ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت جشن آزادی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس کا منعقد ہوا۔

. وہاڑی (عرفان ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت جشن آزادی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس کا منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے بھی شرکت کی اجلاس میں جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے تمام محکموں،سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز نے اپنے اپنے پلانز پیش کیے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی تقریبات کو حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا جشن آزادی کی تقریبات یکم اگست سے 14اگست تک بھر پور طریقے سے منائی جائیں گی جشن آزادی تقریبات ”حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک”جشن آزادی اور معرکہ حق” کے عنوان سے منعقد ہوں گی معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا جائے گا پرچم لہرانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تمام سرکاری ونجی عمارتوں اور اہم شاہراہوں پرچم لہرائے جائیں گے آفیشل لوگو استعمال کیا جائے گا جشن آزادی کے حوالے سے بینراور پوسٹر آویزاں کئے جائیں گے سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا ضلعی سطح پر 13اگست کی رات ملی نغموں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا 14اگست کوپرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا پاکستانی پرچموں کے ساتھ معرکہ حق موٹر سائیکل ریلی کا بھی نکالی جائے گی سرکاری و نجی گاڑیوں پر قومی پرچم لگائے جائیں ہر تحصیل کی سطح پر بھی ملی نغموں کے مقابلوں اورآتشبازی کا انعقاد بھی کیا جائے گا سبزاور سفید رنگ کے غبارے لگائے جائیں گے۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانا ہمارے باعث فخر و مسرت ہیزندہ قومیں اپنے تاریخی ایام کو جذبہ حب الوطنی اور بلند ارادوں کے ساتھ مناتی ہیں اس سال جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی کامیابی نے ہمارے جوش و جذبے کو بڑھا دیا ہیہر پاکستانی کو جشن آزادی اس طرح منانا چاہیے کہ دنیا بھر کو پتہ چلے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز،سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ،سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ڈی ڈی زراعت رانا محمد عارف، ایڈیشنل ڈائر یکٹرڈاکٹر محسن علی، سی ڈی او محمد ریحان وڑائچ،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران چوہدری محمد سرور، ارشاد حسین بھٹی، راؤ خلیل، میاں ساجد آصف، راؤ اسحاق اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow