ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کے ہمراہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے آفس کا افتتاح کیا

. وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کے ہمراہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے آفس کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے پیرا کے موٹر سائیکلز، گاڑیوں اور دفاترز کا بھی معائنہ کیاڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سرکاری امور قانون اور ضابطے کے مطابق انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیرا کے فعال ہونے سے تجاوزات کا خاتمہ ہو گا پیرا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بھی کاروائیاں کرے گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گراں فروشی اور تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں تجاوزات کے خاتمہ سے بازار اور سڑکیں کشادہ ہوں گی سڑکیں اور بازار کشادہ ہونے سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی پیرا کو دیگر اداروں کی طرف سے بھی مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ پیرا کا قیام حکومت پنجاب کا ایک بہترین اقدام ہے پیرا کو اپنے آپریشن کے دوران جو بھی سپورٹ درکار ہوگی فراہم کی جائے گی قوانین کے عملداری کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں پیرا کے آنے سے شہریوں کو بہتری نظر آئے گی۔ اس موقع پراے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان،ایس ڈی ای اوپیرا جاوید ممتاز لکھویرا، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow