
وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)جشن آزادی و معرکہ حق کے سلسلہ میں بلدیہ وہاڑی میں تقریب منعقدہوئی۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے پرچم کشائی کی۔ آزاد مملکت کے حصول اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پردعا میں رب العزت کا شکر ادا کیا گیاڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ جشن آزادی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس سال ”جشن آزادی سے حصول آزادی تک ”اور” جشن آزادی و معرکہ حق” سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے معرکہ حق پوری قوم کیلئے تاریخی فتح ہے معرکہ حق میں کامیابی سے یوم آزادی کی خوشی دوبالا ہو گئی ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کے عزم، قربانی اور استقلال کو اجاگرکیا جارہا ہے۔پاک فوج کے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہونے کی ترغیب دیتا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے بھی جشن آزادی جوش وخروش اور ملی جذبے سے منایا جا رہا ہے حصولِ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں معرکہ حق اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستانی فوج اور قوم مشکل کی ہر گھڑی میں متحد اور یکجان ہیں وطن عزیز ہماراہے چمن ہے اور ہم اس کے پاسبان ہیں۔ اس مو قع پر اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، طاہر شریف گجر، تاجر اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی