وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) جشن آزادی و معرکہ حق کے سلسلہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیر مراد پرچم کشائی اور شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر ملتان ذیشان احمد نے پرچم کشائی اور شجرکاری کرکے جشن آزادی تقریبات کا آغاز کیا ملکی سلامتی ، خوشحالی و ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن ذکیہ طارق دیگر سپیشل سکولز کے ہیڈ موجود تھے ڈسٹرکٹ آفیسر سپشیل ایجوکیشن ملتان ذیشان احمد نے کہا کہ جشن آزادی و معرکہ حق بھرپور انداز منایا جا رہا ہے آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ ہم آزادوطن میں سانس لے رہے ہیں،ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا۔آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون دیا، بزرگوں نے ہمارے آزاد مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کیا- تحریک پاکستان کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اور معرکہ حق میں فتح پر پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کے لئے حکمت عملی بنائیں ڈسٹرکٹ آفیسر ذیشان احمد نے مزید کہا کہ ایمان،اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہ کر سب کو ملکی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کوایک پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستا ن دینا ہے۔ قوم کو ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا-انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وطن عزیز نے بہت آگے جانا ہے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی