وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی امن/بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں علماء کرام ، مشائخ اور ممبران ضلعی امن کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر آن بورڈ لے کر امن و امان کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے عاشورہ محرم کے دوران مثالی تعاون پر علماء کرام مشائخ اور ضلعی امن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں ہم آہنگی اور رواداری قابل ستائش ہے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر بھی امن و امان، اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا دشمن اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؓ کو چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا رہا ہے ۔ممبرانِ امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضلع وہاڑی میں بین المسالک ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ممبران ضلعی امن کمیٹی نے محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، ممبران ضلعی کمیٹی پیر سید اقبال حسین شاہ، علامہ غلام قمبر عسکری، شیخ عبداللطیف، حافظ حبیب الرحمن ضیاء، جہانگیر ہاشمی، شیخ سلیم، طاہر شریف گجر، راؤ خلیل احمد، ضلعی آفیسران اور ممبران ضلعی امن کمیٹی موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی