وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف پراپرٹیز کے کمرشل استعمال کرنے کے 44 کیسز کی منظوری دی گئی بلدیہ وہاڑی کی حدود میں 15،بلدیہ بورے والا 5، بلدیہ میلسی 5 اور ضلع کونسل کے 19 کیسز شامل ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئیے اقدامات جاری ہیں قانونی تقاضے پورے کرنیوالے کیسز کو جلد نمٹایا جا رہا ہے تمام متعلقہ محکمے کمرشل و کاروباری عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کیلئے متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خاص خیال رکھیں موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال یقینی بنائیں ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے کاروباری حضرات عمارات کی تعمیر کیلئے نقشوں اور متعلقہ زمین کی کمرشل بنیادوں پراستعمال کی منظوری یقینی بنائیں اس موقع پر سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، سی او بلدیہ وہاڑی راؤ نعیم خالد، سی او بلدیہ بورے والا امتیاز جوئیہ، میونسپل آفیسر ایم سی /سیکرٹری ڈی پی ڈی سی فوزیہ اسلم، میونسپل آفیسر پلاننگ ضلع کونسل میاں اعجاز اقبال. ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات محمد ادریس ، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف، ایس ڈی او ہائی وے/بلدنگ محمد موسی، انسپکٹر ٹریفک پولیس مبشر حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔کے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی