
وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی ہدایات ضلعی دفتر بہبودِ آبادی وہاڑی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار ایجوکیشنل فیملی میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے و چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سکول ایجوکیشن ملک نوشیر احمد لنگڑیال، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر تھے،جبکہ ضلعی آفیسر بہبود آبادی وہاڑی غفران ثاقب چوپڑا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، میلے میں کواڈینیٹر سول سوسائٹی نیٹ ورک بوریوالا سید زاہد مشہدی،سماجی ورکر صائنہ بتول سمیت مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیچرز نے بھی شرکت کی اس موقع پر مختلف محکموں اور اداروں کی جانب سے معلوماتی اور تفریحی سٹالز لگائے گئے جن میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122،محکمہ سول ڈیفنس سمیت مختلف کالجز اور دیگر اداروں کے سٹالز نمایاں رہے۔ خواتین کے لیے چوڑیوں اور ثقافتی اشیاء کے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے جنہوں نے خواتین کی توجہ حاصل کی۔میلے میں قوالی نائٹ، برڈ شو، رسہ کشی روایتی جھومر جیسی سرگرمیوں نے سماں باندھ دیا۔ بچوں کے لیے تعلیمی و تفریحی کھیل کے ساتھ ساتھ فیملی پلاننگ اور صحت سے متعلق آگاہی دینے والے سٹالز اور ماہرین کے مشورے بھی فراہم کیے گئے۔مہمانِ خصوصی ملک نوشیر لنگڑیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی تیزی سے وسائل کو سلب کررہی ہے آبادی و سائل میں توازن کیلئے عوام آگاہی ناگزیر ہے ضلعی بہبود آبادی کی سروسز کی فراہمی کیلئے جاری کاوشیں قابل ستائش ہیں چوہدری نذیر آرائیں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز اتحاد، قربانی اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے۔ فیملی پلاننگ اور بڑھتی آبادی پر قابو پا کر ہی ہم آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دے سکتے ہیں سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ آج کا میلہ صرف تفریح نہیں بلکہ عوامی شعور اجاگر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ بہبودِ آبادی کے پیغامات کو گھروں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر مقررین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی رہنمائی میں ایجوکیشن فیملی میلہ کے انعقاد پر ضلعی دفتر بہبودِ آبادی وہاڑی کی کاوشوں کو سراہا ۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی