حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹرادارہ تحفظ ماحولیات قراۃ العین نے میلسی اور کرم پورمختلف دکانوں کا دورہ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹرادارہ تحفظ ماحولیات قراۃ العین نے میلسی اور کرم پورمختلف دکانوں کا دورہ کیا اور 75مائیکرون سے کم سائز پلاسٹک فروخت کرنیوالی دکانوں کا معائنہ کیا اور 111 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک شاپر بحق سرکار ضبط کر لیا اس موقع پر انسپکٹر ز۔۔۔۔۔ اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر قراۃ العین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 75مائیکرون سے کم پولی تھین بیگز و شاپر کی خریدو فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائدہے پلاسٹک بیگز کا بے دریغ استعمال ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب بن رہا ہے۔ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کی پروڈکشن اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جارہی ہیں اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لاجا رہی ہے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow