ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی بابر سلیمان نے بوریوالا میں دریائے ستلج کے ملحقہ علاقوں کا وزٹ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی بابر سلیمان نے بوریوالا میں دریائے ستلج کے ملحقہ علاقوں کا وزٹ کیا رکھ جملیرا اور دیگر بستیوں میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایت پر متعلقہ اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے تمام محکمے فیلڈ میں موجود ہیں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں اور مال مویشیوں کی نقل مکانی جاری ہے سیلاب متاثرین کیلئے سات ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو، ریسکیو1122، محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کا عملہ متاثرہ علاقوں میں موجود ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام حفاظتی اقدامات بروقت کئے جارہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow