ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیرنے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز نے لکھا سلدیرا،میاں حاکم اور ہیڈ اسلام کا وزٹ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیرنے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز نے لکھا سلدیرا،میاں حاکم اور ہیڈ اسلام کا وزٹ کیا انہوں نے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے کہا کہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سرگرم عمل ہیں سیلاب سے متاثرہ بستیوں موضع لکھا سلدیرا،ساہوکا،فاروق آباد،جملیرا اور دیگر علاقوں میں ریسکیو 1122 نے عوام اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں محکمہ ریونیو، محکمہ انہار، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کے فلڈ ریلیف کیمپس فعال ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ محکمے فوری ریسپانس کررہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز نے بوٹ میں بیٹھ کر سیلابی صورتحال کا معائنہ بھی کیا اور تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow