
وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو)محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ایچ پی وی ویکسین قومی مہم کے سلسلہ میں آگاہی و تربیتی سیمینار کا انعقادکیا گیا ہے سیمینار کے مہمان خصوصی سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحیدتھے سیمینار میں محکمہ تعلیم کی خواتین آفیسران اورگرلز سکولز ہیڈز کو آگاہی دی گئی۔ سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز نے کہاکہ خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانا انتہائی ضروری ہے ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنائیں صحت مند خواتین ہی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کر دار ادا کرتی ہیں کینسر انتہائی موذی مرض ہے اس کا بچاؤ آسان اور علاج مشکل ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام خواتین ایجو کیشن افسران اور ہیڈ مسٹریس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ویکسی نیشن ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک چلائی جائے گی سروائیکل کینسر سے بچاؤ بارے خواتین میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے سکولز ہیڈز و اساتذہ لڑکیوں کوسروائیکل کینسر سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دیں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کو ہم سب نے مل کر کامیاب بناناہے مہم کے دوران 9 تا 14 سال عمر کی لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہدوحید نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں 2لاکھ 38ہزار لڑکیو ں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا اہداف مقرر ہے سکولز و مدارس میں لڑکیوں کو ویکسین لگانا ترجیح ہے سیمینار کا مقصد سکولز ہیڈز کو آگاہی و تربیت دینا ہے تاکہ سکولز لڑکیوں کو بھی آگاہی دی جاسکے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدفاضل نے کہا کہ ہمیں کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہیں کرنا۔دنیا بھر میں ایچ پی وی ویکسین لڑکیوں کو لگائی جارہی ہے ایچ پی وی ویکسین کے کسی قسم کی منفی اثرات نہیں ہیں ہمیں والدین کی مکمل رہنمائی کرنا اور انکے ابہام دور کرنا ہے اس موقع پرڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر غفران حسین ثاقب،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری خواتین عندلیب اصغر، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف شہزاد،فوکل پرسن فضل دین،سوشل موبلائزر عبدالحمید،ڈی ایس او ذوالفقار علی،ڈی ایس وی ضلع کونسل کرامت علی اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی