اسلام اباد(ڈیلی بی بی سی اردو)
چٸیرمین تحصیل کونسل چکیسر بخت عالم خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ضلع شانگلہ کو شدید متاثر کردیا صوباٸی حکومت بھی شانگلہ کیلۓ خصوصی پیکیج کا اعلان کریں انہوں نے چکیسر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ضلع شانگلہ تحصیل پورن کے ساتھ ساتھ تحصیل چکیسر بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔تحصیل چکیسر میں حالیہ بارشوں کے وجہ سے ویلیج کونسل دندی سونڈیا میں ایک جوان سلابی ریلے میں بہنے سے شہد ہوگیا ہے ما ل موشیوں کے ساتھ زرعی زمینوں کو خاصہ نقصان پہنچ گیاہیں کہیں گھر رہاش کے قابل نہیں رہے تحصیل چکیسر کے چاروں یونین کونسلوں کےلنک روڈ ز مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں ایک لاکھ ساٹھ ہزار ابادی پر مشتمل تحصیل چکیسر کے تقربیأ تمام لنک روڈز بند ہوچکے ہیں لوگوں کو اشیا خوردنوش اور مریضوں کو ہسپتال پہنچا نا تقریبأ ناممکن ہوگیا ہیں تحصیل چکیسر کے عوام نہایت کرب اور تکلیف سے دو چار ہیں عوام کو فورأ ریلیف کی ضرورت ہیں صوبائی حکومت نے پہلے سے بلدیاتی نمائیندوں کو مونسپل سروسیز فراہمی کے لیے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا ہے اپ چونکہ ایمر جنسی صورت حال ہے اسلئے حکومت عوام کوجلداز جلد ریلیف پہنچانے اور عوام کے زخموں پر مراہم لگانےکے لئے ایمرجنسی بنیادوں بر فنڈ تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن تحصیل چکیسر کو جاری کرنے کی اہم ضرورت ہےتاکہ حالیہ مشکل حالات عوامی مسائل میں کمی لایا جاسکے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی