ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غلام مرتضیٰ اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں عمران دولتانہ کے ہمراہ جرمن ماہرین مسٹر جوہن ہیمر (Mr Johann Humer ) اور مسز کورنیلیاایستھر کرز( Mrs Esther Kornelia Kurz ) نے ڈسپوزل ورکس اسٹیشن اور لینڈ فل سائٹ کا وزٹ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غلام مرتضیٰ اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں عمران دولتانہ کے ہمراہ جرمن ماہرین مسٹر جوہن ہیمر (Mr Johann Humer ) اور مسز کورنیلیاایستھر کرز( Mrs Esther Kornelia Kurz ) نے ڈسپوزل ورکس اسٹیشن اور لینڈ فل سائٹ کا وزٹ کیا اس موقع سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد اور دیگر افسران موجود تھے. جرمن ماہرین کو ڈسپوزل ورکس ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ماہرین کی ٹیم نے ساتھ ستھرا پنجاب کی لینڈ فل سائٹ کا دورہ بھی کیا ستھرا پنجاب کی ورکنگ اور خامیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ماہرین نے لینڈ فل سائٹ پر تحفظات ظاہر کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضی نے کہا کہ ڈسپوزل ورکس کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں فضلہ ٹریٹمنٹ کیلئے اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں میاں عمران دولتانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے حوالے سے جاپانی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے پر عزم ہیں سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ جدید پلانٹ اور خودکار نظام کے ذریعے کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے کچرے کو توانائی بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھی سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ انتہائی ضروری ہے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow