پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت سروے ٹیموں میں ٹیب اور کٹس تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت سروے ٹیموں میں ٹیب اور کٹس تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے سروے ٹیموں میں ٹیب اور کٹس تقسیم کیں اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے حکومت پنجاب کا عوامی فلاح کیلئے اہم اقدام ہے ٹیمیں گھر گھر جا کر تمام افراد اور خاندانوں کی رجسٹریشن کریں گی تاکہ بلا تفریق اور میرٹ پر مستحق خاندانوں کو مالی امداد، بنیادی سہولیات اور دیگر مراعات فراہم کی جا سکیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ، سولر پروگرام، بزنس کارڈ میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے رجسٹرڈ شہری ہمت کارڈ، رمضان راشن، ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ اور دیگر عوامی فلاحی پروگراموں میں درخواست دینے کے بھی اہل ہونگے حکومت پنجاب کی طرف مستقبل میں آنے والے تمام عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے اس سروے کے تحت کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے تاکہ ہر شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے اس پروگرام کے ذریعے حکومت کو عوامی ضروریات اور مسائل سمجھنے میں مدد ملے گی جس سے بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ سروے کے ذریعے مستند اور درست اعداد وشمار سامنے آئیں گے تمام سروے ٹیمیں محنت، لگن سے درست اندراج کریں۔ ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس ای آر اربن یونٹ عباس علی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں 320سے زیادہ سروے ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں ہر تحصیل میں تین تحصیل سپروائزر نامزد کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم بھی موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow